اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اور ایٹمی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد جواد ظریف نے آج ویانا میں مذاکرات کے چودہویں دن، نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے تین دوروں کےبارے میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ہمارے مذاکرات اچھے رہے اور نائب وزرا خارجہ کی سطح پر ٹھوس بحث کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران اس تعطل کو ختم کرنے کے درپے ہے جو غیر منطقی دائرے کی بنیاد پر قائم ہو اور کوشش کی جارہی ہے کہ جنیوا معاہدے میں جس امر پر اتفاق رائے ہوا ہے اسے حاصل کیا جاسکے۔ ایران کے نائب وزراء خارجہ مجید تخت روانچی اور عباس عراقچی اور امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ویلم برنز کے درمیان مذاکرات آج صبح سے ویانا میں شروع ہوئے اور فریقین نے جامع ایٹمی معاہدے کے متن کی تحریر کے لئے اختلافی مسائل کا جائزہ لیا ۔ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات ویانا میں جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول کےلئے انجام پا رہے ہیں جو بیس جولائی تک جاری رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲